ماں نے 4 راتیں بیٹی کی لاش کے ساتھ کیسے گزاری؟

شیئر کریں:

غریب ماں نے اپنی شادی شدہ بیٹی کی لاش کے ساتھ ایک کمرہ میں‌ 4 راتیں گزار دیں اور موت کی خبر
پڑوس اور رشتہ داروں کو بھی نہ ہونے دی. دالخراش واقعہ بھارت کی ریاست کرناٹکا کے ایک گاؤں
میں پیش آیا جہاں‌ ایک مکان میں‌ ماں‌ بیٹی رہائش پزیر تھیں.
پیر کو اچانک معمر خاتون کی بیٹی نغمانہ انتقال کر گئی اور خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کسی کو
انتقال کا نہیں‌ بتایا اور اس نے چار دن راتیں‌ اس کے ساتھ گزار دیں. آس پڑوس میں‌ تعفن پھیلنے پر لوگوں
نے لڑکی کے موبائل پر کال کیں لیکن کوئی جواب موصول نہ ہونے پر انہوں نے دروازہ توڑ دیا.

گھر کا تعفن زدہ ماحول دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں‌ نے
میت کو اسپتال پہنچایا. تاہم یہ موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا. لڑکی شادی شدہ تھی اور دس سال بعد
شوہر سے جدائی پر وہ اپنی ماں‌ کے ساتھ رہ رہی تھی.


شیئر کریں: