مانچسٹرمیں بھارتی ٹیم پر اسٹرائیک،خالصتان کا نعرہ بلند

شیئر کریں:

مانچسٹر(عبداللہ چیمہ سے) سکھوں کی جانب سے مانچسٹر میں بھارتی کرکٹ ٹیم پر سرجیکل اسٹرائیک کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ بھارت سیمی فائنل کے دوران سکھوں نے اسٹیڈیم میں پہنچ کرخالصتان کی آزادی کی آواز بلند کردی۔ منگل کو کھیلے گئے میچ کے دوران سکھوں کی تحریک خالصتان سے تعلق رکھنے والے کچھ سکھ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ سکھوں نے ایسی شرٹس زیب تن کر رکھی تھیں جن پر ” پنجاب ریفرنڈم 2020″ کے نعرے درج تھے۔ پرامن مظاہرہ کے دوران گراونڈ سیکیورٹی اسٹاف نے انہیں تحویل میں لے لیا۔

اس سے پہلے بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان میچ کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن کے بینر فضا میں بینر لہرائے گئے تاہم آئی سی سی یا حکومت برطانیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اس کے بعد سیمی فائنل سے قبل بھارت کے میچ کے دوران بھارت کے خلاف اور کشمیر کے حق میں بینرز فضا میں لہرائے گئے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ 2019 ءکا پہلا سیمی فائنل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ آج دوبارہ میچ کا آغاز نیوزی لینڈ کی اننگ سے ہی ہوگا۔ نیوزی لینڈ 46 ویں اوور سے اپنی اننگ کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ اگر آج بھی بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو اس صورت میں بھارت فائنل میں پہنچ جائے گا۔ بھارت کو پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے مقابلے میں برتری حاصل ہے۔


شیئر کریں: