مالم جبہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ

شیئر کریں:

مالم جبہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ پیرالل گینٹ سلام کے
مقابلوں میں پاکستان کے رضا اللہ نے گولڈ، افغانستان کے احمد سروش نے سلور اور پاکستان کے وکیل احمد
نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ پیرالل گینٹ سلام خواتین کے مقابلوں میں سارا ندیم نے گولڈ، فاطمہ ندیم
نے سلور اور عائشہ اکمل نے سلور میڈل جیتا۔

خیبرپختونخوا کی حسین اور جنت نظیر وادی مالم جبہ میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور سیمسن گروپ آف کمپنی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ
پاکستان انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ اختتام پذیر ہو گیا۔

اختتامی تقریب میں سینیٹر فیصل جاوید مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا
اور سیمسن گروپ آف کمپنی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔


پاکستان انٹرنیشنل اسنو بورڈنگ کپ کے دوران خواتین کے گینٹ سلام مقابلوں میں پاکستان کی فاطمہ ندیم نے 3 منٹ 42 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور سارا ندیم نے دونوں رن کے مشترکہ وقت کے مطابق 4 منٹ 07 سیکنڈ کے ساتھ دوسری اورپاکستان ہی کی عائشہ اکمل نے 4 منٹ 51 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں 8خواتین جن میں تین خواتین کا تعلق افغانستان سے ہے نے حصہ لیا۔

مردوں کے انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کے گینٹ سلام مقابلوں میں بلجیئم کے وکٹر روجر نے 1 منٹ 36 سیکنڈ
کے ساتھ پہلی، بلجیئم ہی کے جولین ہیری نے 1 منٹ سیکنڈ کے دوسری اور بلجیئم کے ہیری نے 1 منٹ41
سیکنڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلوں میں بلجیئم، افغانستان، یورپ اور پاکستان کے 36
سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پیرالل گینٹ سلام کے مقابلوں میں پاکستان کے رضا اللہ نے گولڈ، افغانستان
کے احمد سروش نے سلور اور پاکستان کے وکیل احمد نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ خواتین کے پیرالل گینٹ
سلام مقابلوں میں سارا ندیم نے گولڈ، فاطمہ ندیم نے سلور اور عائشہ اکمل نے سلور میڈل حاصل کیا۔
انٹرنیشنل سنو بورڈنگ مقابلوں میں مرد و خواتین سمیت یورپ، بیلجیئم،افغانستان اور پاکستان سے 8
خواتین سمیت 44 کھلاڑیوں نے حصہ لیاجنہوں نے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوااور سیمسن گروپ آف
کمپنی کے مشترکہ ایونٹ کے انعقاد کو بہترین اقدام قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہاکہ غیر ملکی سیاح آسانی سے پاکستان آسکتے ہیں کیونکہ یہ خوبصورت حسین مقامات
کے ساتھ ساتھ محفوظ اور عوام دوست ملک ہے۔


شیئر کریں: