ماسک نہ پہننے والوں کو ’پش اپس‘ لگانے کی سزا

شیئر کریں:

دنیا بھر کی حکومتیں اپنے شہریوں کو فیس ماسک پہنانے کے لیے مختلف جتن کرنے میں مصروف ہیں۔
دوسری طرف بہت سے لوگوں کی جانب سے اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
کئی ممالک میں ایس او پیز اور ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی کرنے پر
لوگوں کو سزائیں دینے کے ساتھ ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔
انڈونیشیا میں ماسک نہ پہننے والوں کو ایک انوکھی ہی سزا دی گئی ہے۔
انڈونیشیا کے شہر بالی میں حکام نے ماسک نہ پہننے والوں کو سزا کے طور پر ‘پش اپس’ لگوادیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جو شخص باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال نہیں کرے گا تو اس سے سڑک پر ہی ‘پش اپش’ لگوائے جائیں گے۔
پولیس کی اس منفرد سزا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں سڑک پر لوگ پش اپس لگا رہے ہیں۔


شیئر کریں: