ماحولیاتی تبدیلی سے فضائی آلودگی زیادہ خطرناک سالانہ 70 لاکھ اموات

شیئر کریں:

ماحولیاتی تبدیلی سے فضا میں موجود آلودگی زیادہ خطرناک بن چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق
فضائی آلودگی سے سالانہ دنیا بھر میں ستر لاکھ اموات ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرہ ارض پر آباد ممالک ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے فضلا کو روکنے کے لیے خاطر
خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ انسانیت کی بقا کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی
پر سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فضائی آلودگی بھی انسانیت کی بقا کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ فضا میں موجود انتہائی مہلک آلودگی سے
کینسر، امراض قلب، اسٹروک اور دیگر امراض سے اموات بڑھ چکی ہیں۔
غریب ممالک میں صورت حال ترقی یافتہ ممالک سے کہیں زیادہ خراب ہے۔


شیئر کریں: