لیہ میں وزیر اعظم کا چارپائیوں پر استقبال

وزیر اعظم عمران خان کا لیہ میں چارپائیوں سے منفرد استقبال کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم “میرا کاروبار میری آمدن” کا افتتاح کرنے آج لیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

لیہ میں دورے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پنڈال اور اسٹیج کو چارپائیوں سے آراستہ کر لیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے غریب مستحق افراد کو خود کفیل بنانے کے لیے احساس پروگرام کے تحت “میرا کاروبار میری آمدن”
کے نام سے نئی اسکیم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس میں منفرد پنڈال لگایا گیا ہے۔

پہلی بار اعلیٰ سطح کی سرکاری تقریب میں شرکاء کے کیلئے کرسیوں کی بجائے چارپائیاں رکھی گئی ہیں۔

اسٹیج پر بھی وزاعظم کے بیٹھنے کیلئے چارپائی رکھی گئی ہے۔