لیفٹنٹ جنرل عاصم منیر آرمی چیف مقرر

شیئر کریں:

‎وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کردیاگیا ہے۔ ایڈوائس صدر مملکت کے پا س چلی گئی ہے۔ امید ہے صدر مملکت کو ئی تنازع کھڑا نہیں کر یں گے۔
تمام معاملات قانون ، آ ئین اور میرٹ کے مطابق
ہوئے ہیں۔ صدر مملکت کو اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہئیے۔ بحیثیت افواج کےسپریم کمانڈرادارےکوسیاسی تنازعات سےمحفوظ رکھناصدر کافرض ہے۔ عمران خان کا امتحان ہےدفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ۔ ہے صدر مملکت عارف علوی کوئی الجھن پیدا نہیں کریں گے۔


شیئر کریں: