لکڑیاں اسمگل کرنے کے الزام میں 6 گدھے گرفتار

شیئر کریں:

لوئر چترال میں ٹمبر مافیا کی جانب سے لکڑیاں اسمگل کیے جانے پر بھرپور کارروائی کی گئی۔ دروش گول سے گدھوں پر لکڑیاں لاد کر اسمگلنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران اسسٹنسٹ کمشنر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا لیکن 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس موقع پر 6 گدھوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

محکمہ فارسٹ کو فارسٹ مجسٹریٹ کے سامنے گدھوں کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چند روز قبل ایک ملزم سے تین گدھے پکڑے تھے۔
اس وقت 6 گدھے تحویل میں ہیں، جن کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا، گدھوں کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اور تمام گزرگاہوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔


شیئر کریں: