لڑاکا مرغے نے پولیس افسر کو قتل کردیا

شیئر کریں:

پولیس افسر کو لڑاکا مرغے کو تحویل میں لینا مہنگا پڑگیا.
مرغے نے حملہ کرکے پولیس افسر کو قتل کردیا.
فلپائن میں ایک لڑاکا مرغے نے پولیس چیف کو قتل کردیا۔

فلپائنی حکومت نے کورونا کے خطرے کے باعث مرغوں کی لڑائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
پیر کے روز غیر قانونی طریقے سے مرغوں کی لڑائی جاری تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔
لیفٹیننٹ کرسٹن بولوک نے لڑائی میں حصہ لینے والے ایک مرغے کو ثبوت کے طور پر اٹھایا
لیکن مرغے کے پنجوں سے بندھے ہوئے ایک بلیڈ نے پولیس افسر کی شہ رگ کاٹ دی۔
خیال رہے کہ فلپائن میں مرغوں کی لڑائی کے دوران ان کے پنجوں سے تیز دھار بلیڈ باندھے جاتے ہیں
تاکہ یہ اپنے مخالف مرغے کیلئے زیادہ قاتلانہ ثابت ہوں۔ یہ لڑائیاں ایک مرغے کے مرنے پر ہی ختم ہوتی ہیں۔


شیئر کریں: