لوڈشیڈنگ کی وجہ سے موبائل اور انٹرنیٹ‌ سروس کی بندش کا خدشہ

شیئر کریں:

پاکستان کو ان دنوں‌ تاریخ کے بدترین انرجی بحران کا سامنا ہے. اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں کراچی، لاہور،
فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ سب ہی جگہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے بھی تجاوز کر چکا ہے.
اسلام آباد کے چند علاقوں‌ کو چھوڑ کر ہر علاقے میں مریضوں‌ کی دوائی کی طرح چار چار بار بجلی اپنے
مقررہ وقت پر چلی جاتی ہے.

بڑھتے ہوئے انرجی بحران کی وجہ سے اب ٹیلی کمیونیکیشن سیکڑ نے موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس
بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے. ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ان کے
لیے کاروبار کا جاری رکھنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے.

ذرائع آنے والے دن مزید کٹھن قرار دے رہے ہیں. قطر سے اگر ایل این جی کے جہاز آجاتے ہیں تو شائد
صورت حال بہتر ہوجائے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں‌ گے.


شیئر کریں: