لاہور ہائی کورٹ نے سموگ تدارک کیس میں تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اگر دفاتر سے باہر نکل کےایکشن
لیں تو اسموگ میں کمی آسکتی ہے. اسموگ کی کمی لانے کے لیے سائیکلنگ کےرجحان کو فروغ دینے پر واسا
کے وکیل نے استدعا کی کہ مال روڈ کو پارکنگ سے کلئیر کروا دیں تو سائیڈ روڈ کو سائیکلنگ کے لیے استعمال کر
سکتے ہیں.
پنجاب میںاسموگ کی وجہ سے کل اسکولز بند
جسٹس شاہد کریم نے اس وقت پرانے وقتوں کی بات دہرائی اور اپنے والد کا بتایا کہ میرے والد جب ڈسٹرکٹ
سیشن جج تھے تو وہ سائیکل پر دفتر جاتے تھے.
برطانیہ میں جج اب بھی سائیکلوں پر آتے ہیں. ٹونی بلئیر کے خلاف تحقیقات کرنے والے جج سائیکل پر آتے
تھے. عدالت نے کہا ہفتہ کے دو روز سائیکلنگ کی حوصلہ افزائی کی جائے.
ججز اور سائیکلنگ
سائیکلنگ کو فروغدینے سے متعلق عدالت کے ریمارکس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ معزز جج نے انتہائی اہم
نکتہ اٹھایا ہے. لاہور سمیت پنجاب کو بدترین اسموگ کا سامنا ہےاور ملک کی معیشت بھی بدحال ہے.
ایسے میں اگر معزز جج خود سائیکل پر عدالت جائیں تو اس کا اثر عوام بہت جلدی لیں گے.
بیوروکریسی بھی متحرک ہو جائے گی. لوگوں کے پروٹوکول پہ درجنوں گاڑیاں چل رہی ہوتی ہیں. اس سے ماحول
بھی بہتر ہو گا اور پیٹرول کے پیسے بھی بچیں گے.
فٹنس سرٹیفکیٹ بغیرموٹروے پہ گاڑیوںکا داخلہ بند
لندن کا میئر صادق اور سابق وزرائے اعظم بھی سائیکل پہ دفاتر جاتے رہے ہیں. ہمارے ہاںکیوں ایسا نہیں
ہوسکتا. معزز عدالت نے ملک میںنئی بحث چھیڑ دی ہے.