لندن میں کس اہم شخصیت نے نواز شریف سے ملاقات کی؟

شیئر کریں:

رپورٹ نوید احمد میئو

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے لندن میں پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے ملاقات
کی ہے. ملاقات میں پاکستان کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.
دونوں شخصیات نے معاشی حالات کی بہتری کے لئے اہم صلاح مشورے کئے اور ملک کو سیاسی
بحرانوں سے نکالنے کے لئے بھی لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی.
اس اعلیٰ سطح کی ملاقات کو ابھی تک خفیہ رکھا گیا. قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹہ
سے زائد جاری رہی جس میں ابتدائی 20 منٹ اسحاق ڈار بھی شریک رہے.
اس کے بعد دونوں شخصیات نے علیحدگی میں ملاقات کی. ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملاقات میں اہم فیصلے
کرلئے گئے ہیں جس کے اثرات بہت جلد پاکستان کی سیاسی صورت حال پر پڑنا شروع ہوجائیں گے.


شیئر کریں: