لاہور ہائیکورٹ میں آن لائن گیم پب جی کی بندش کے لیےدرخواست دائر

شیئر کریں:

تنویر احمد نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں گیم پپ جی کے خلاف درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ، پی ٹی آئی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔
پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
درخواست بمیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اہور میں پب جی کے استمعال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا وجہ پپ جی گیم ہی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں کہنا ہے کہ پب جی کے استعمال سے نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے ۔
انڈیا میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کیلیے باقاعدہ قوانین موجود ہیں۔ درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔


شیئر کریں: