لاہور کا مشہور ون ویلر ٹک ٹاکر چھوٹا بچہ پکڑا گیا

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر مشہور ون ویلر ٹک ٹاکر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شفیق آباد ڈولفن ٹیم نےکاروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کیا ۔ ملزمان روڈ پر موٹر سائیکل سے ون ویلنگ کر رہے تھے کہ ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
ون ویلر کی گر فتاری پر اہل علاقہ نے ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی ۔گرفتار کرنے پر ملزم کی شناخت شاہنواز عرف چھوٹا بچہ سے ہوئی۔
ملزم لاہور کی مختلف شاہراوں پر خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔ملزم نےخواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔