لاہور میں آج تاریخی “غزہ مارچ” او آئی سی کو بڑا پیغام دے گا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔ تاریخ کا سب
سے بڑا مارچ آج لاہور میں “غزہ مارچ” کے نام سے ہو رہا ہے.
ملک بھر سے مرد و خواتین اپنے غزہ کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اس عظیم الشان غزہ مارچ
کے لیے آ رہے ہیں. اس مارچ سے دشمن کو پیغام ملے گا کہ فلسطینی اکیلے نہیں۔

اسلامی ممالک کی تنظیم اور 41 ملکی فوج کہاں ہے؟

غزہ مارچ سے اسلامی ممالک کے خوابیدہ لیڈرز کو بھی پیغام جائےگا کے نیند سے اٹھو۔ او آئی سی ممالک
سے توقع تھی کہ اسرائیل کے بایئکاٹ کااعلان کیا گیا لیکن ایسا نہ ہوابلکہ او آئی سی اجلاس کے بعد
اسرائیل کی کارروائیوں میں شدت آئی.
غزہ کے بچے سوال کر رہے ہیں “امت مسلمہ ہمیں بچا ے آئی یا نہیں”؟
لندن ، واشنگٹن ، استبول ، ایران اور دنیا بھر میں لوگ اسرائیلی مظالم کے خلاف سڑکوں پر ہیں. ایک
طرف امریکا دھمکی دے رہا ہے اور دوسری طرف بے غیرت اوربے حس مسلم حکمران سو رہے ہیں.

اسرائیلی بمباری سے غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا