لاک ڈاون میں انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا

شیئر کریں:

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ، صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ نئے فیچر متعارف کروا رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے ایک نیا فیچر ’میسنجر رومز‘ متعارف کرایا ہے جس میں بیک وقت 50 افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

نئے فیچر کی خصوصیت یہ ہےکہ چیٹ میں وہ افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں جن کا فیس بُک پر اکاؤنٹ نہیں اور نا ہی میسنجر ہونا لازمی ہے۔
فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے بتایا کہ میسنجر رومز کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے ، کسی بھی وقت صارفین اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔


شیئر کریں: