لاڑکانہ میں ایڈز کنٹرول سے باہر، 5 ہزار افراد متاثر

شیئر کریں:

لاڑکانہ سے شہزاد علی

لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں میں مسلسل تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے
18 ماہ میں ایچ آئی وی پازیٹو رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کی چکی ہے
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق تین ہزار سے زائد مریض ایڈلٹ ایچ آئی وی ٹریٹمینٹ سینٹر لاڑکانہ،
پندرہ سو سے زائد کیس رتودیرو جبکہ حاملہ خواتین اور لاڑکانہ سینٹر پر بچوں کے کیسز الگ رجسٹرڈ ہیں

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق متاثرہ بچوں کی تعداد 1132 تک پہنچ چکی ہے
جبکہ 40 سے زائد بچے جانبحق ہوچکے ہیں سندھ بھر میں حاملہ ایچ آئی وی
پازیٹو خواتین کی تعداد بھی سب سے زیادہ لاڑکانہ میں ہے
جس میں لاڑکانہ سینٹر پر 184 سے زائد خواتین رجسٹرڈ ہیں
جبکہ 150 سے زائد رتودیرو سینٹر پر رجسٹرڈ ہیں ڈاکٹرز کے مطابق
18 ماہ کے طویل عرصے میں ابھی تک سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام رتودیرو شہر کو بھی مکمل اسکرین نہیں کر سکا
ایڈز کے پھیلائو کی ایک بڑی وجہ متاثرین کیجانب سے ٹیسٹ نہ کرونا اور بیماری کو چھپانا سامنے آ رہا ہے ۔


شیئر کریں: