March 26, 2020 at 11:12 am

چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ایمرجنسی کے بعد اب حکومت سے فوری طور پر کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کو قومی سلامتی کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں کورونا وائرس پر سیاست اور الزام تراشی کوئی کھیل نہیں ہونا چاہئے۔
ہم سب کو آنے والے ہفتوں میں کورونا وائرس سے شدید خطرہ لاحق ہے۔
ہمیں وائرس سے متاثرہ افراد کو صحت مند افراد سے منقطع کرنے کی ضرورت ہے۔
فقط لاک ڈاؤن حل نہیں کیونکہ اس سے رابطے منقطع نہیں ہو رہے ہیں۔
مکمل و باقاعدہ کرفیو لگانے کے سوا کورونا وائرس ختم نہیں کیا جا سکتا۔
آج نہیں تو کل حکومت کو کرفیو لگانا پڑے گا مزید تاخیر بڑے نقصان کا سبب بنے گی۔
حکومت کو بروقت اقدامات اٹھانے کیلئے 27 فروری کو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا۔
حکومت پر کورونا وائرس کے خلاف جامع قومی پلان تیار کرنے کے لیے زور دیا گیا تھا۔

Facebook Comments