صدر طیب اردوان کا قومی اسمبلی میں شاندار خطاب

قومی اسمبلی میں شاندار خطاب
شیئر کریں:

ترکی کے صدر طیب اردوان کا قومی اسمبلی میں شاندار خطاب کیا. پاکستان کی پارلیمنٹ ہاوس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میرے دوسرے گھر جیسا ہے ،پاکستان اور ترکی دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں، ترک کی آزامیں برصغیر کے مسلمانوں اور پاکستان کا کردار فراموش نہیں کر سکتے ۔

ترک صدرطیب اردوان نے کہا کہ ترک شہریوں کی جانب سے پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ بہترین استقبال پر ترک صدر نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان کا دکھ درد ترکی کا دکھ درد ہے اور پاکستان کی خوشی میں ہماری خوشی ہے، دونوں ممالک کی قیادت کو یکجا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔

ترک صدرطیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی قران میں فرماتا ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر پاکستان کے ساتھ ہیں ۔کشمیر ہمارے لئے وہی ہے جو پاکستان کے لئے ہے۔

ترک صدرطیب اردوان کے خطاب سے پہلے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدرطیب اردوان پاکستان کے سچے دوست اور مسلم امہ کے اہم رہنما ہیں ۔ کشمیرئوں پر پاکستان کا ساتھ دینے پر پاکستانی قوم ترک صدر طیب اردوان کی مشکورہیں ۔

مشترکہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزیراعلی اور گورنر بھی شریک تھے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی اجلاس میں شریک تھے ۔


شیئر کریں: