قطر کے اسپورٹس چینل پر سعودی عرب میں پابندی کے ساڑھے چار سال

شیئر کریں:

قطر کے اسپورٹس چینل بی ان اسپورٹس پر سعودی عرب کی جانب سے 2017 میں پابندی عائد کی گئی تھی
اور اس کا لائسنس مستقل بنیادوں پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی اتھارٹی کی جانب سے اب قطر کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس کے اسپورٹس چینل کا لائسنس جلد بحال کر دیا جائے گا۔ دوحہ کے ساتھ 2017 میں ہونے والی ریاض کی کشیدگی کے باعث ساڑھے چار سال پہلے لائسنس منسوخ کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے پورے مشرق وسطی میں فٹبال کی پریمیئر لیگ نشر کرنے کے رائٹس بی ان اسپورٹس چینل کے پاس ہیں لیکن پابندی کی وجہ سے خطے کے اسپورٹس شائقین لیگ دیکھنے سے محروم رہتے لیکن امید ہو چلی ہے کہ تعلقات کی بحالی کے بعد جلد نشریات بحال کردی جائیں گی۔


شیئر کریں: