قطر نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان نئی جنگ بندی کا امکان

قطر کے وزیر اعظم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگی کی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئےغزہ میں اسرائیلی
جرائم کی عالمی سطح پر غیر جانبدارنہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے.
شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ڈھائے
گئے مظالم کی فوری طور پر جامع تحقیقات کی جانی چاہئیں.

اسرائیل کا جنگی جنون اور ایٹمی پروگرام بڑا خطرہ

ساتھ ہی انہوں‌نے کہا فوری طور پر ایک اور جنگ بندی پھر اس کے بعد مکمل فائر بندی کی کوشش میں مصروف ہے.
قطر ، مصر اور امریکا کی کوششوں‌سے ایک ہفتہ کی جنگ بندی ہوئی تھی اس دوران 80 اسرائیلی قیدی رہا کیے گئے اور اسرائیل
نے بھی 240 فلسطینیوں‌کو رہا کیا.