March 19, 2020 at 8:54 am

قانون توڑنے اور پھر اس کا مزاق اڑانے والے دو نوجوانوں کو پولیس بے پکڑ لیا۔

‎قصور کے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بگڑے ہوئے بچوں کو حراست میں لیا۔

‎اسد اور حسن نے پابندی کے باوجود موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کی اور ہوئی فائرنگ بھی کرتے رہے۔
‎اس ساری صورت حال کی انہوں نے موبائل سے ویڈیو بھی بنوائی اور سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔

‎تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں دونوں کو گرفتار کر لیا۔
‎پولیس نے ملزمان سے پسٹل اور موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی۔

Facebook Comments