کے آئی یو کے شعبہ کیمسٹری نے کورونا سے بچاو کا اسپرے تیار کرلیا

شیئر کریں:

قراقرم یونیورسٹی کےشعبہ کیمسٹری کے اساتذہ نے کوروناوائرس کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے گرین ڈس انفیکٹن فیمیگیشن اسپرے تیارکرلیا۔
اسپرے کو بہت جلد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان،گورنر جی بی،فورس کمانڈر گلگت بلتستان،چیف سیکریٹری سمیت دیگر تمام سرکاری اداروں کو مفت پہنچادیا جائے گا
تاکہ گلگت بلتستان میں کورونا کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
یہ فیمیگیشن سپرے وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹر عطا ءاللہ شاہ کی خصوصی ہدایت پرتیار کی گئی ہے۔
اس سے قبل کیسمٹری کی ٹیم نے ہینڈ سینیٹائزر تیار کرکے مقامی حکومت کے حوالے کی تھی۔


شیئر کریں: