قرآن پاک کو غلطیوں سے پاک شائع کرایا جائے، لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

شیئر کریں:

لاہور ہائی کورٹ میں قرآن پاک کو غلطیوں سے پاک شائع کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وفاقی اور صوبائی قرآن بورڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے 23 نومبر کو جواب طلب کر لیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے قرآن مجید
غلطیوں سے پاک شائع ہونا چاہیے۔
درخواست کے مطابق قرآن بورڈ کی ذمہ داری ہے مگر ایسا نہیں ہو رہا۔
ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔
قرآن ایکٹ کے تحت قرآن کی تعلیم اسکولوں میں لازمی ہے لیکن اس پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا۔
عدالت قرآن پاک کو غلطیوں سے پاک شائع کروانے کا حکم جاری کرے۔
قرآن پاک کی لازمی تعلیم اسکولوں میں دینے کا عمل بھی شروع کرایا جائے۔


شیئر کریں: