قانون کے رکھوالے بھی غیرمحفوظ 4 ڈاکوؤں نے 7 پولیس والوں کو لوٹ لیا

شیئر کریں:

دنیا بھر میں پولیس کا کام شہریوں کو لوٹ مار سے محفوظ رکھنا اور انہیں گھروں سے باہر
تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پاکستان میں کام الٹ ہی ہونے لگا ہے پہلے ایک دو پولیس اہل کار لوٹے
جاتے تھے اب تو کئی کئی اہل کار ایک ساتھ ہی لوٹ لیے جاتے ہیں۔

لاہور کے قریب فیروزوالہ کے علاقے رانا ٹاون میں ایسا لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 4 ڈاکووں
نے ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔ فیروزوالہ ایس ایچ او عامر محبوب کو ڈاکووں
نے اسی کے تھانہ کی حدور میں لوٹ لیا۔

فیروزوالہ رانا ٹاون ایس ایچ او فیروزوالہ گشت کے بعد زین اسٹیٹ میں 6 پولیس اہل کاروں
کے ساتھ بیٹھے تھے۔
اس دوران وہاں چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہل کاروں کو یرغمال بنا لیا۔
ڈاکوؤں نے ایک ایک کر کے پولیس والوں سے ہتھیار چھینے اور جیبیں خالی کرلیں۔
پولیس اہل کاروں کا ابھی سکتہ ختم بھی نہیں ہو پایا تھا کہ ڈاکو وہاں سے باآسانی فرار ہو گئے۔
سی سی ٹی وی میں پولیس اہل کار شرمندگی کے بجائے یہ کہہ رہے ہیں کہ شکر ہے کہ ہم بچ گئے۔
پولیس اہل کاروں کی اس کارکردگی پر اہل علاقہ بھی پریشان ہو گئے کہ ان کے رکھوالے خود اپنی
حفاظت نہیں کر سکے تو وہ انہیں کیسے تحفظ فراہم کریں گے۔


شیئر کریں: