فیفا ورلڈکپ 2026 کے افتتاحی اور فائنل میچ وینیو کا اعلان

فیفا ورلڈکپ 2026 کے افتتاحی اور فائنل میچ وینیو کا اعلان

فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے افتتاحی اور فائنل میچ کے وینیو کا اعلان کردیا. امریکی شہر نیو جرسی کا میٹ لائف اسٹیڈیم 19 جولائی کو
فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کی میزبانی کرے گا. فیفا ورلڈکپ 2026 کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے اسٹیڈیو ازتکا اسٹیڈیم
میں کھیلا جائے گا.
اسٹیڈیو ازتکا تیسری بار فٹبال ورلڈکپ میچوں کی میزبانی کرے گا. اسٹیڈیو ازتکا اس سے قبل 1970 اور 1986 میں بھی فٹبال ورلڈکپ
میچوں کی میزبانی کرچکا ہے. 1970 کے فیفا ورلڈکپ میں اسی اسٹیڈیم میں برازیل کے پیلے نے ورلڈکپ جیتا اور 1986 کے ورلڈکپ
میں ارجنٹینا کے ڈیاگو میراڈونا نے اسی میدان میں ٹرافی اٹھائی.
12 جون کو کینیڈا میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کی میزبانی ٹورنٹو کا بی ایم آئی فیلڈ اسٹیڈیم کرے گا. امریکی شہر ڈلاس فیفا ورلڈکپ 2026
میں سب سے زیادہ میچوں کی میزبانی کرے گا. ڈلاس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ایونٹ کے 9 میچ کھیلے جائیں گے.
فیفا ورلڈکپ 2026 میں 48 ٹیموں کے درمیان 104 میچز کھیلے جائیں گے. فٹبال ورلڈکپ 2026 کی میزبانی تین ممالک کینیڈا، میکسیکو
اور امریکہ کریں گے. تینوں ممالک کے 16 شہروں ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے.