فیفا ورلڈکپ کا آج سے آغاز، رونالڈو کا آخری میلہ ہوگا

شیئر کریں:

فیفا فٹبال ورلڈ کا میلا سجنے کو تیار ہے آج سے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں آغاز
ہونے جارہا ہے. پہلا میچ میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا.
دنیا بھر کے شائقین کرکٹ‌ نگاہیں چیتے کی دوڑنے اور فٹبال کو نیٹ‌ میں پھیکنے والے
پرتگال کے کپتان کرسٹیانا رونالڈو پر لگی ہوئی ہیں.

رونالڈو اپنے کیرئیر کے پانچویں اور ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ کھیلنے دوحہ پہنچ
چکے ہیں انہوں نے ٹریننگ سیشن میں‌ بھرپور حصہ لیا.
پرتگال کی ٹیم کے کپتان رونالڈو بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ جلد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے
والے ہیں تو قیاص یہی کیا جارہا ہے کہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے انٹرنیشنل
فٹبال سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کردیں گے.
فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے کہ اس گروپ میں پرتگال اپنا
پہلا میچ گھانا کے خلاف جمعرات کو کھیلے گا.


شیئر کریں: