فیصل آباد میں غیرملکی سمیت 8 تبلیغیوں کے ٹیسٹ

شیئر کریں:

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں تبلیغی جماعت کے 8 کورونا مشتبہ افراد کو بلال شہید مسجد میں قرنطینہ کیا گیا۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنراور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کی موجودگی میں سیمپل لے لیئے۔
چند روز قبل 8 تبلیغی افراد کو بلال شہید مسجد میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔
کورنٹائن کئے جانے والے افراد میں 6 مردان سے اور 2 غیر ملکی شامل ہیں۔
بلال مسجد سے 8 افراد کو آر ایچ سی 400 گ ب میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس آنے پر کورنٹائن کئے گئے افراد کو فیصل آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
علماء اکرام اور شہریوں کی درخواست پر بلال مسجد کو جراثیم کش محلول سے دھونے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔


شیئر کریں: