فیس بک نے “پیاز” کو فحش قرار دے دیا

شیئر کریں:

فیس بُک نے پیاز کی کچھ تصویروں کو ’’فحش‘‘ قرار دیتے ہوئے ڈسپلے کرنے سے انکار کردیا ہے۔
واقعہ یہ ہوا کہ کینیڈا کے ایک زرعی ادارے ’’گیز سیڈ کمپنی‘‘ نے فیس بک کو اپنا اشتہار دیا
اشتہار میں سبزیوں کی ٹوکری میں پیاز کا ڈھیر دکھایا گیا تھا۔
لیکن فیس بُک میں فحش، برہنہ اور بچوں کےلیے نامناسب تصویروں کی نشاندہی
کرنے والے خودکار پروگرام نے شوخ رنگت والی پیاز کو ’’کچھ اور‘‘ ہی سمجھ کر ’’جنسی مواد‘‘ کے طور پر نشان زد کردیا۔
فیس بک کی جانب سے اس کمپنی کو مطلع کیا گیا کہ ان کے دیئے گئے اشتہار
میں ’’انتہائی فحش‘‘ تصویر استعمال کی گئی ہے لہذا ویب سائٹ پر ان کا اشتہار ڈسپلے نہیں ہوگا۔
پیاز کے اشتہار میں کیا فحاشی تھی؟ اس بات پر فیس بُک انتظامیہ اور گیز کمپنی میں بحث جاری ہے۔
مصنوعی ذہانت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مضحکہ خیز واقعہ ثابت کرتا ہے کہ ابھی خودکار کمپیوٹر پروگرام اتنے ’’ذہین‘‘ نہیں ہوئے ہیں کہ ہر کام اور ہر معاملے میں ان پر بھروسہ کیا جانے لگے۔

یہ خبر مزاحیہ ضرور ہے لیکن انسان کی بنائی ہوئی جدید ترین ٹیکنالوجی یعنی مصنو


شیئر کریں: