فیس بک نے ٹرمپ کی جھوٹی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی

شیئر کریں:

امریکی صدر کو ایک بار سوشل میڈیا پر سبکی کا سامنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا۔

ٹرمپ کا سوشل میڈیا اکاونٹ معطل کردیا گیا

وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں۔
فیس بک نے کہا کہ کسی صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
ٹرمپ وائٹ ہاؤس بریفنگ میں بیان کا دفاع کرتے نظر آئے۔
بولے انہوں نے بہت زیادہ بیمار ہونے سے مدافعت سے متعلق بات کی تھی۔

ٹرمپ کا ٹویٹر پر امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام

ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ ان کا مطلب یہ تھا کہ بچے بیماری سے جلد صحت یاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر بچوں سمیت تمام عمر کے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیتے ہیں۔
اس سے پہلے سماجی رابطے کے فورم ٹویٹر نے بھی غلط معلومات شیئر کرنے پر امریکی صدر کی ٹویٹس کو لیبل کردیا تھا۔


شیئر کریں: