فیس بک نے نفرانگیز مواد ہٹانے کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

فیس بک نے نفرت انگیز مواد کو ہٹانے کا اعلان کردیا۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا مواد جو حیقت پر مبنی نہیں اور نفرت پھیلانے کا
سبب ہے اسے لیبل کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر افراد کی طرف سے نفرت انگیز مواد شئیر کرنے پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔
نوے فیصد اشتہاری کمپنیوں نے فیس بک سے مطالبہ کیا تھا کہ نفرت پھیلانے والا مواد ویب سائٹ سے ہٹایا جائے۔

دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک یونی لیور سمیت دیگر کمپنیوں کا کہنا ہے کہ فیس بک
ٹویٹر اور انسٹاگرام پر اشتہارات کا بیشتر حصہ ان کی کمپنیوں کا ہے۔

فیس بک اور گوگل کے ملازمین دسمبر تک گھر رہیں گے

اس لیے وہ صرف اسی صورت میں اشتہار دیں گے جب جھوٹ اور نفرت پر مبنی مواد کو قابو کیا جائے۔
فیس بک کے مالک مارک زوکن برگ کا کہنا ہے کہ یوپی یونین کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے
گزشتہ مہینے 86 فیصد نفرت انگیز مواد ہتایا جو گزشتہ سال سے 82فیصد زیادہ ہے۔


شیئر کریں: