فہد مصطفی اور ماہرہ خان کی فلم “قائد اعظم زندہ باد” کا چرچا

شیئر کریں:

پاکستان فلم انڈسٹری کے دو بڑے نام فہد مصطفی اور ماہرہ خان آج کل اپنی نئی فلم کی وجہ
سے سوشل میڈیا پر راج کر رہے ہیں۔
دونوں نوجوان اور خوبرہ اداکار اپنی نئی فلم “قائد اعظم زندہ باد” میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر فہد مصطفی کے نام سے ٹرینڈ چل پڑا ہے جہاں سب ہی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار
کر رہے ہیں۔
پاکستان میں ان کے مداح اس جوڑی کو حقیقی اسٹار جوڑی قرار دے رہے ہیں۔

گو کہ اس فلم کی پہلی جھلک رواں سال جون میں جاری کی گئی لیکن اب دوبارہ سے
زیر بحث آچکی ہے۔
فلم والا پروڈکشنز کی چھتری کے نیچے بنائی جانے والی اس شاہکار فلم کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے۔
اس فلم میں بانیان پاکستان کی تصویر والے نوٹ اور اسی طرح کئی چبھتے ہوئے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

فلم بینوں نے سوشل میڈیا پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بس اب جلد اس کی ریلیز کا اعلان کردیا جانا چاہیے۔
ممکن ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش والے دن یعنی 25 دسمبر کو ہی فلم ریلیز کی جائے۔
اگر اس دن ریلیز کی جاتی ہے کہ وہ 25 دسمبر کے ساتھ یہ فلم بھی جڑ جائے گی۔


شیئر کریں: