فنکشنل مسلم لیگ میں کراچی والوں کی دلچسپی کیوں بڑھنے لگی؟

شیئر کریں:

کراچی کے عوام کی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں-
جوک در جوک فنکشنل لیگ میں کراچی کے عوام کی شمولیتیں پیر صاحب پاگارا
اور سید صدرالدین شاھ راشدی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے-

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم
نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان سمیت مختلف سیاسی و سماجی
تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کے موقعے پر ایم کیو ایم
پاکستان ملیر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج سید ندیم چشتی یونٹ انچارج
میرعبدالغنی محمد حسین راؤ صاحب ادا نیاز بلوچ بروہی اور دیگر کی فنکشنل لیگ
میں شمولیت کی سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے –

کہا کہ کراچی کی مظلوم اور محکوم عوام اپنے تمام مسائل کا حل فنکشنل لیگ کو سمجھتی ہے-
یہ واحد پارٹی ہے جو کراچی کے زخموں پر مرہم رکھ سکتی ہے-
ہمارے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں فنکشنل لیگ مذھب فرقہ زبان رگ و نسل
سے بالا تر اور بلا تفریق عوامی خدمت کا جذبہ رکہتے ہیں-

فنکشنل لیگ بنا تفریق عوام کی خدمت کررہی ہے
اس موقعے پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر عبدالقادر شر
جنرل سیکریٹری طارق علی سرکی کی سفارشات پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ ملیر
کے نائب صدر سید ندیم چشتی نائب صدر محمد حسین نائب صدر احسن علوی
نائب صدر غلام حیدر سولنگی جوائنٹ سیکریٹری ادا نیاز بلوچ بروہی
جوائنٹ سیکریٹری میر عبدالغنی جوائنٹ سیکریٹری راؤ صاحب انفارمیشن سیکریٹری
اختیار علی نوناری کے عہدوں کا اعلان کیا گیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا


شیئر کریں: