فنکشنل لیگ نے ہفتہ کو احتجاج کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

کراچی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ بلدیاتی قانون کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات بیکار ہیں، کیونکہ پیپلز پارٹی نے اس قانون کے تحت منتخب نمائندوں سے اختیار لیکر ایک ایس او کو دے دیئے ہیں جو جب چاہے منتخب نمائندوں کو معطل کرسکتا ہے،یہ جعلی نظام ہمیں کسی صورت قبول نہیں ،جس طرح فنکشنل لیگ نے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں دوہرے بلدیاتی قانون کو ختم کروایا تھا اسی طرح اس سندھ دشمن کالے قانون کو ختم کرواکر دم لینگے، کل 15 جنوری کو متحدہ اپوزیشن کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے فقیدالمثال پرامن احتجاج ہوگا جو سندھ میں غاصب حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیگا وہ جمعرات کو لیاقت آباد ٹاؤن آفیس میں فنکشنل لیگ لیبر ونگ کے آفیس کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، لیبر ونگ سندھ کے انچارج عبدالحق چنا سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم ،پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر 15 جنوری کو کراچی پریس کلب کے سامنے ہونیوالے سندھ دشمن بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں عوام کا احتجاج غاصب حکمرانوں کو بہا لے جائیگا فنکشنل لیگ کراچی کی عوام کو متحد کرنے آئی ہے تاکہ ان کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پورے سندھ کو چونا لگا رہا ہے سندھ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے کرپٹ حکمراں مافیا بن چکے ہیں نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف کراچی کی عوام 15 جنوری کو کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں سندھ دشمن قانون کو فنکشنل لیگ کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی،حکمرانوں اور سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے کراچی سے اربوں روپے لوٹ کر لندن اور آمریکا میں اثاثے بنائے ہیں،ان سے ایک ایک پائی کا حساب لینا ہے،وطن کی آزادی کے لیے سورھیہ بادشاہ نے عظیم قربانی دی ہے۔

فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد بلوچ نے کہا کہ سندھ دشمن عوام دشمن بلدیاتی ترمیمی قانون کے خلاف فنکشنل لیگ سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے،جھموریت کے جھوٹے دعویدار عوام سے بنیادی سہولیات بھی چھیننا چاہتے ہیں جو ہم کسی صورت م قبول نہیں کریں گے،حکمرانوں کی نااہلی کے باعث کراچی شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،کے ایم سی کے ملازمین کی پینشن اور تنخواہیں بند کردی گئی ہیں،لٹیروں کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے فنکشنل لیگ کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں لیبر ونگ سندھ کے آرگنائزر عبدالحق چنا نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کی بحالی کے لیے ہماری جدوجھد جاری رہے گی،موجودہ مزدور دشمن حکومت نے مزدوروں کو تباھ کردیا ہے تمام صنعتوں میں ٹھیکیدار نظام رائج کردیا گیا ہے، فنکشنل لیگ ضلع سینٹرل کے صدر اویس رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا سلمان فیاض بھائی مرحوم کی کوشش کا نتیجہ ہے کہ ضلع کے تمام ٹائون آفیسز میں فنکشنل لیگ لیبر ونگ کے دفاتر موجود ہیں۔ اجلاس میں فنکشنل لیگ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ذاکر حسین پٹنی،سینئیر نائب صدر علی نواز بکک،ارمان فیاض،نجم حسین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


شیئر کریں: