فنکشنل لیگ میں ایم کیو ایم کے مزید رہنماؤں کی شمولیت

شیئر کریں:

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم کراچی زون رابطہ کمیٹی
کے ڈپٹی کنوینر رانا اویس اور سیکریٹری فرحان عالم کی موجودگی میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی
کے بڑی تعداد میں کارکنوں نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں شمولیت کرنے والوں میں ایم کیو ایم ڈاکٹرز ونگ کے رہنمائوں ڈاکٹر ندیم
ڈاکٹر فھد علی ، پی ایس پی کے ٹائون انچارج احمد کامران قریشی ، میر تاشہ بلوچ ، ای پی ایم ایس او
کے سید رمیز ہاشمی اور دیگر شامل ہیں۔

سردار عبدالرحیم نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بہتر
تنظیم سازی کے لیے کارکنوں کو اچھا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پیر صاحب پگارا کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے کراچی کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد مزید تیز
کرنے کی ضرورت ہے۔

ایم کیو ایم کا سابق یونٹ انچارج عرفان فنکشنل لیگ میں شامل ہو گئے

کراچی کے تمام اضلاع میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بڑے عوامی اجتماعات کریں گے۔
کراچی شہر کو فنکشنل لیگ جیسے جماعت کی سخت ضرورت تھی کراچی کے عوام بہت دکھی ہیں
ان کے زخموں پر مرہم رکہنے کی ضرورت ہے۔
کراچی کے اکثریتی عوام پیپلز پارٹی کو قبول نہیں کرتے اور پیر صاحب پگارا کا فلسفہ ہے کہ متحد
سندھ مضبوط پاکستان۔

سردار عبدالر حیم نے کہا کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے مگر بدقسمتی سے اس شہر کو وہ اہمیت نہیں
ملی جو ملنی چاہیے تھی اگر اہمیت دی جاتی تو آج کراچی مسائلستان نہ ہوتا۔


شیئر کریں: