فلم “پی کے2” عامر خان کی جگہ رنبیرکپورکو کیوں کاسٹ کیا گیا؟

شیئر کریں:

عامر خان کی بلاک بسٹر فلم “پی کے” کے سیکیول کے
لیے رنبیر کپور کو مرکزی کردار ادا کرنے لیے فائنل کرلیا گیا.
“پی کے” کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ اب رنبیر کپور نظر آئیں گے.
فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے بھی رنبیر کپور کا نام فائنل ہونے کی تصدیق کی ہے.
ودھو کا کہنا ہے کہ “پی کے” کے سیکیول میں رنبیر کپور نظر آئیں تاہم فلم کا اسکرپٹ ابھی لکھا جارہا ہے.

پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ ہمارا مقصد سینما کی بہتری ہے
نہ کہ پیسہ کمانا کیوں کہ اگر پیسہ بنانا مقصد ہوتا تو ابھی تک فلم منا بھائی کے 6،7 سیکیول بن چکے ہوتے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی
فلم نے دنیا بھر کے شائقین کے نہ صرف دل جیت لیے تھے بلکہ
دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بھی بن گئی تھی۔


شیئر کریں: