فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کس نے رکوائی؟

شیئر کریں:

سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج کی پریس کانفرنس کیوں منسوخ کی؟
خبروالے اصل حقائق کا پتہ چلا لیا ہے، انہوں نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس یہ کہہ کر منسوخ کردی تھی کہ ان کے بھائی کی دسویں برسی ہے۔
ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ فوری سیالکوٹ جارہی ہیں۔
خبروالے کو معلوم ہوا ہے کہ وہ اسلام آباد ہی میں رہیں اور انتہائی مصروف دن گزارا۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایک اہم شخصیت نے فردوس عاشق اعوان کو پریس کانفرنس کرنے سے روکا۔
فردوس عاشق اعوان سے کہا گیا کہ وہ اپنے شکوے شکایات وزیراعظم سے کریں۔
فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کے خلاف پریس کانفرنس کرنا چاہتی تھیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان آج پورا دن پنجاب ہاؤس میں رہیں۔
پنجاب ہاؤس میں فردوس عاشق اعوان سے حکومتی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے فردوس عاشق اعوان کی جلد وزیراعطم سے ملاقات ہو گی۔


شیئر کریں: