فرح نے میرے بیٹے کو باغی کر دیا۔چودھری اقبال گجر

شیئر کریں:

فرح خان کو انکے سسر مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اقبال گجر نے اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اپوزیشن کی تنقیدی توپوں کا نشانہ بننے والی خاتون اول کی دوست فرح خان کے سسر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا انکے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آ گیا ہے۔ یہ خواتین کو ایک گروپ ہے جو رائزنگ سٹارز کو قابو کر لیتا ہے مزید کہا کہ فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتا۔فرح کا شوہر میراا بیٹا ضرور ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کو باغی کر کے شادی کی تھی۔


شیئر کریں: