March 26, 2020 at 10:52 am

کورونا وبا کی وجہ سے فرانس نےعراق میں تعینات اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی فوج کو کورونا وائرس کی وجہ سے واپس بلایا جارہا ہے۔
تقریبا 200 فرانسیسی ٹرینر عراق میں موجود ہیں۔
عراق میں کورونا کے باعث اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عراق کے صدر نے کہا ہے کہ کورونا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ملک میں طبی سہولیات مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں ہیں۔
فرانسیسی فوج نے کہا ہے کہ امریکہ کی زیر قیادت فوجی اتحاد نے فرانس کے فوجی دستے کی تعیناتی کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فوجی دستہ عراقی فوجیوں کی تربیت اور بغداد میں اتحادی افواج کے صدر دفتر میں امور سرانجام دے رہا تھا

Facebook Comments