فخرزمان کی بیٹنگ نے پاکستان کو فتح دلوادی

پاکستان کرکٹ کا ورلڈ کپ میں اگر مگر اور امکانات کا سلسلہ جاری ہے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخرزمان
کی خراب موسم میں دھواں دھار بیٹنگ کے ذریعے پاکستان معجزاتی طور پر میچ جیت گیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے انتہائی مشکل ہدف 402 رنز کے حصوؒل کی طرف پاکستان بڑھ رہا تھا کہ بارش
درمیان میں حائل ہوگئی۔
بارش سے پہلے فخر زمان نے برق رفتاری سے رنز بنائے اور چھکوں کی برسات کردی۔ مطلوبہ ہدف کے ساتھ
کھیلتے رہے اور بارش نہ رکی اور میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے ذریعے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
اس سے پہلے پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
دی جس کا کیوی بیٹسمینز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
پاکستان بالرز کی ایک نہ چلنے دی اور سب ہی کی طبعیت کے ساتھ پٹائی کی۔ 50 اوورز میں 8 رنز کے اوسط سے
401 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
فخر زمان کی تیز رفتار بیٹنگ کے سبب پاکستان نے 26ویں اوور تک ایک وکٹ پر 200 رنز بنائے۔ ٹیم ڈی ایل میتھڈ
کے باعث بابر الیون کو 21 رنز سے کامیاب قرار دے دیا گیا۔
پہلی وکٹ صرف 6 رنز پر گرنے کے بعد فخر اور بابر کی 194 رنز پارٹنرشپ نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے
قریب پہنچ کے دوبارہ ان کرادیا۔