غیراخلاقی ویڈیو شئیر کرنے پر مصری ڈانسر کو3سال قید

شیئر کریں:

مصر کی مشہور ڈانسر کو سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیو شئیر کرنا مہنگا پڑگیا۔
دنیا بھر میں بیلی ڈانس کی وجہ سے مشہور سلمی المصری کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی۔
مصری عدالت نے المصری کو 18ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ بھی کردیا۔
مشہور مصری ڈانسر پر الزام ہے انہوں نے غیراخلاقی ویڈیو سماجی رابطے کی ایپ ٹکٹ ٹاک پر شئیر کی۔

دوسری طرف ڈانسر سلمی المصری نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی۔
المصری کا کہنا ہے کہ ان کا موبائل فون چوری ہوگیا تھا۔
موبائل میں موجود ذاتی ویڈیوز کو ان کی اجازت کے بغیر شئیر کی گئی ہیں۔
المصری کو رواں سال اپریل میں غیر اخلاقی ویڈیوز شئیر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ ویڈیو المصری نے ہی شئیر کی تھی۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ڈانسر کو سزا سنائی


شیئر کریں: