غزہ پر بمباری جاری ہلاکتیں 1300 تک پہنچ گئیں

ہفتہ کی صبح ساڑھے بجے سے حماس کی جانب سے 50 سالہ جنگ کی یاد میں اسرائیل پر غیرمعمولی
حملوں‌ کے بعد سے صیہونی فوج کے غزہ پر زمینی، فضائی اور بحری حملے جاری ہیں.
اب تک اس لڑائی میں‌ تقریبا 13 افراد مارے جا چکے ہیں. اسرائیل کے فوجیوں سمیت ساڑھے آٹھ سو اور
500 کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں. لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر حزب اللہ کے بھی 4 جوان
شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں. غزہ میں 2 صحافی بھی اسرائیلی بمباری سے شہید ہوئے ہیں.
غزہ میں انسانی المیہ نے جنم لے لیا ہے. اسرائیل نے دنیا کے سب سے گنجان آباد خطے پررہنے والے
فلسطینیوں کا پانی تک بند کر دیا ہے.

اسرائیل کے مزید فوجی یرغمال، ایران کی دھمکی

اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں‌ کی تباہ کاریوں کے بعد صرف 24 گھنٹے
میں تقریبا 2 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں.
اسرائیل نے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور امریکا نے اس جنگ کو اسرائیل
کی نہیں‌ بلکہ امریکا کی جنگ قرار دیا ہے.