غزہ میں شہادتیں 28 ہزار 200 ہو گئیں

غزہ میں شہادتیں 28 ہزار 200 ہو گئیں

غزہ میں شہادتیں 28 ہزار 200 کے قریب ہو گئیں. اسرائیلی فوج کے مظالم بڑھتے ہی جارہے ہیں. غزہ میں وزارت صحت کے
مطابق گزشتہ شب رفح پر اسرائیلی فضائی اور سمندری حملوں میں کم از کم 50 فلسطینی شہید اور درجنوں‌زخمی ہوئے ہیں.
اطلاعات یہ بھی ہیں اسرائیل نے رفح پر زمینی حملے کی تیاری بھی کر لی ہے. اسرائیل کے کئی حامی ممالک نے بھی اس منصوبہ
بندی کی مخالفت کی ہے لیکن اسرائیل اپنے منصوبے پر عملدرآمد کرنے کے لیے بے چین ہے.
حماس کے سینئر رہنما نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا زمینی حملہ قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو اڑا کے رکھ دے گا.
خیال رہے 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں‌پر فضائی، بحری اور زمینی حملے جاری ہیں. اسرائیل نے بمباری
کرکے غزہ کے 80 فیصد علاقے تباہ کر دیے ہیں. عالمی برادری نے اسرائیلی حملوں‌کو فسلطینیوں‌کی نسل کشی قرار دیا ہے.
غزہ کو مکمل طور پر تباہ و برباد کرنے کے بعد اب اسرائیل رفح کیمپ کو ختم کرنا چاہتی ہے.
دنیا بھر کے مسلمان ممالک باالخصوص عرب ملکوں‌نے چپ سادھ رکھی ہے. یہ ہی نہیں بلکہ سعودی عرب نے دہشت گردی کا
مقابلہ کرنے کے لیے 41 رکنی اسلامی ممالک کی فوج بنا رکھی ہے. اس کی طرف سے بھی کوئی بیان سامنے نا آیا بلکہ یہ فوج جنرل
راحیل شریف کی قیادت میں یمن کے مسلمان حوثیوں کے خلاف جنگ لڑنے میں مصروف ہے.