غزہ میں شہادتیں 20 ہزار ہوگئیں

اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر 7 اکتوبر کو مسلط کی گئی جنگ میں شہادتوں کے دل دہلا دینے والے اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ۔
سوئز لینڈ کی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ کے مطابق جنگ میں اب تک 20 ہزار 31 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 8176 بچے اور 4112 خواتین شامل ہیں۔ حماس کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے 92 فیصد عام شہری ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں سے 80 فیصد اپنی زمینوں سے بے دخل ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی بیشتر عمارتیں زمین بوس چکی ہیں۔
اس جنگ میں اسرائیلی بمباری سے 57 میڈیا ورکرز اور صحافی بھی شہید ہوچکے ہیں۔