اسرائیل کی غزہ پر 7 اکتوبر 2023 کو مسلط کی گئی جنگ میں نہتے فلسطینیوں کی شہادتیں 11 ہزار سے زائد
ہو گئی ہیں. ان میں 4 ہزار 500 سے زائد بچے ہیں.
اطلاعات کے مطابق زخمی فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے بھی زائد ہیں. اسرائیل کی بمباری سے غزہ کا بیشتر
حصہ تباہ ہو چکا ہے. عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں.
اسرائیلی بمباری سے غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا
غزہ کے اسپتال بھی تباہ کر دیے گئے ہیں. اسرائیل کی زمینی فوج نے غزہ کو بھی دو حصوں میں تقسیم کر دیا
ہے. اسرائیل کی فوج کی جانب سے زمینی حصار کے بعد حماس کے حملوں میں 35 سے زائد اسرائیلی فوجی
ہلاک اور ایک درجن سے زائد اسرائیلی ٹینک تباہ ہو چکے ہیں.
اسرائیل کی غزہ پر بمباری روزانہ 420 بچے شہید و زخمی
اب اطلاعات آرہی ہیں کہ اسرائیلی قیدیون کی رہائی کے ذریعے قطر کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب ہوتے
دیکھائی دے رہے ہیں.