غزہ جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع

اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی میں مزید دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے. 7 اکتوبر 2023 سے جاری
اسرائیلی جارحیت کےبعد حماس کی قید سے یرغمالیوں‌ کی رہائی کے لیے قطر کی ثالثی میں جمعہ 24 سے 27 نومبر پیر تک
جنگ بندی کے لیے معاہدہ ہوا تھا. دونوں جانب سے کچھ قیدیوں کے تبادلے کے بعد مزید 2 دن کی جنگ بندی
آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا. اب 29 نومبر تک اسرائیلی جارحیت رکی رہے گی.

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، جنگی اخراجات اور داخلی دباؤ

غزہ جو اسرائیلی بمباری سے تباہ و برباد ہو چکا ہے. اس کی 23 لاکھ آبادی میں سے 16 لاکھ بے دخل اور گھروں سے
محروم کیے جاچکےہیں. پہلی بار انہوں نے کچھ سکھ کا سانس لیا ہے. ورنہ غزہ ایک سے آخری کونے تک دھماکوں
اور فائرنگ سے گونجتا رہتا تھا. اب کچھ امید ہوچلی ہے کہ ٹینٹس میں مقیم فلسطینی اپنے گھروں‌کو واپس جاسکیں‌گے.
بدقسمتی سے غزہ کی بیشتر عمارتیں‌اسرائیلی بمباری سے زمین بوس ہو چکی ہیں.
اعداو شمار بتاتے ہیں اسرائیلی بربریت سے 20 ہزار فلسطینی شہید 40 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں. شہید اور زخمی ہونے
والوں میں زیادہ تعداد بچوں‌اور عورتوں کی ہے.