عید کے بعد اسکول کھولنے کا مطالبہ

شیئر کریں:

آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے اسکول کھلونے کی اپیل کر دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اسکول مالکان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث
سندھ بھر کے تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔
سندھ حکومت نے چھ ماہ اسکول بند کرنے کی بات کر کے بے چینی پیدا کردی ہے۔
ہم نے والدین کو فیسوں میں بیس فیصد رعایت دی لیکن چند اسکول رعایت نہیں دے رہے۔
اگر سندھ حکومت مزید اسکول بند رکھتی ہے تو ان کے پاس آگے کا کیا پلان ہے؟
جو چھوٹے اور کم فیسوں والے اسکول ہیں وہ انٹرنیٹ سے کیسے ہیں گے اخراجات کون دے گا؟
اگر والدین فیس جمع نہیں کراتے تو حکومت پرائیوٹ اسکولوں کو ریلیف دے گی؟
ملک میں جو تعلیم کا معیار ہے وہ صرف نجی اسکولوں کی وجہ سے بہتر ہے
وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ عید کے فوری بعد اسکول کھولے جائیں
اسکول مسلسل بند رکھنے سے چھوٹے اسکول مالی بحران کا شکار ہیں۔


شیئر کریں: