عوام کھوکھلے نعروں سے باہر نکلیں، بتول فاطمہ

جی ڈی اے کی پی ایس 110پر امیدوار بتول فاطمہ کی انتخابی مہم کا آغاز

گرینڈ ڈیموکریٹس الائونس (جی ڈی اے) کی پی ایس 110 امیدوار بتول فاطمہ نے کہا ہے بہت ہوگیا اب عوام کھوکھلے نعروں اور افسانوی داستانوں سے باہر نکل آئیں۔ سیاسی جماعتوں کے لیڈر ز امیر سے امیر کبیر ہوگئے لیکن عوام کی زندگی بد سے بدتر ہوتی چلی گئی۔ شہری لیٹروں سے جان چھڑائیں اور نئے لوگوں کو اسمبلی پہنچائیں۔
شاہ رسول کلفٹن میں کارنر میٹنگ اور گھر گھر حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کا پیغام پہنچاتے ہوئے بتول فاطمہ ہم کراچی کے شہریوں کی مزید حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا سب کی کسی نہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی ہوتی ہے۔ ہونی بھی چاہیے لیکن اس کو زندگی و موت کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ بہت ہو گئی شخصیت پرستی سے باہر نکلیں۔ کام کرنے والے نئے چہروں اور خواتین کو آگے لائیں۔
بتول فاطمہ نے خواتین کو یقین دہانی کرائی کے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ پانی، صفائی ستھرائی، بجلی ، گیس اور مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کی کوشش کردوں گی۔
انہوں نے کہا آخر کب تک ان لوگوں کو لوٹ مار کے لیے ایوانوں میں بھیجتے رہیں گے۔ ووٹ کی طاقت کو سمجھیں یہ وہ دھاری تلوار ہے جو ٹھیک جگہ لگے تو زندگی میں راحت و سکون اور غلط جگہ لگے تو پھر تباہی و بربادی اور بے سکونی مقدر بن جایا کرتی ہے۔ میری آپ سے اپیل ہے کہ 8 فروری کو صرف اسٹار کے نشان پر مہر لگائیں اور اپنے شہر کے بدلاؤ اور اپنی زندگی میں سکون کے لیے نئے لوگوں کو اسمبلی تک پہنچائیں۔