عمرہ، زیارات اور رقم دگنی کرنے والا ایک اور ڈبل شاہ سامنے آگیا

لاہور سے اجلال زیدی
پاکستان میں نوسربازوں اور لٹیروں کی کمی نہیں جدھر دیکھو سب ہی ایک دوسرے کو بے وقوف بناکے پیسے بٹورنے میں لگے
ہوئے ہیں. مختصر مدت کے لیے سرمایہ کاری کے ذریعے رقم ڈبل کرنے کا کھیل تھمنے کا نام نہیں لے رہ اہے.
پنجاب میں ایک اور ڈبل شاہ سامنے آگیا . پولیس نے لوگوں سے انویسمینٹ کے بہانے اربوں روپے ہڑپ کرنے والے ایک
اور ڈبل شاہ کو گرفتار کرلیا ہے.
ملزم لوگوں کو کاروبار میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتا اور ڈبل پیسے دینے کا وعدہ کرتا . منتظر ترمذی نے سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں
سے اربوں روپے ہڑپ کر لیئے.

رقم ڈبل کرنے والی خواتین ڈبل شاہ گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم منتظر ترمزی لطیف سینٹر گلبرگ کا صدر بھِی ہے . شہری عابد سے 45 کروڑ، عامر سے ایک کروڑ 33 لاکھ اور
علی شاہد سے 3 کروڑ کاروبار میں دوگنا اضافےکے نام پر لیے.
شہری فخر جعفری سے 70 لاکھ , آغا نوازش علی سے 50 لاکھ اور اسی طرح 40 سے زائد متاثرین سے اربوں روپے کی رقم بٹوری
جاچکی ہے.

اربوں روپے ہڑپ کرنے والا منتظر ترمذی منی ایکس چینج کے کاروبار سے وابستہ ہے ۔ ملزم ہنڈِی کے کاروبار میں منسلک
ہونے کے باعث ایف آئی اے کا متعدد بار سامنا کر چکا ہے.
ملزم منتظر ترمذی نے حج عمرہ و زیارات پر قافلے لے جا کر شہریوں پر اعتماد بحال کیا. منتظر مہدی ترمذِی کے خلاف لاہور کے
مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں.
تھانہ گلبرگ ،تھانہ ستوکتلہ ، تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا تھانہ اقبال ٹاون میں فراڈ ، چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کے مقدمات
درج ہیں. ؓمتاثرین نے وزیر اعلیٰ اور وزیراعظم سے زندگی بھر کی جمع پونجی ڈبل شاہ سے واپس دلوانے کی اپیل کی ہے.