عمران خان کے ساتھ قریبی تعلق تھا،اب نہیں رہا

شیئر کریں:

وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور بہت ہی بااثر سیاست دان جہانگیر ترین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا عمران خان کے ساتھ قریبی تعلق تھا جو اب نہیں رہا۔
نجی ٹی وی میں انٹرویو دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے ساتھ اختلافات تھے۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کو نمبر ون پر لانے میں ان کا ہاتھ تھا۔سال 2013 تک تحریک انصاف تیسری اور چوتھی پوزیشن میں بھی نہیں تھی۔
میں نے خان سے صاحب کو مشورہ دیا کہ پنجاب سے اگر سیٹیں جیتنی ہیں تو وہاں کےسیاسی خاندانوں کو ساتھ رکھنا پڑے گا۔جب انہوں نے یہ بات مان لی عمران خان آج وزیر اعظم بن گئے ۔
جہانگیر ترین نے کہاکہ پارٹی کے ساٹھ فیصد لوگ ان کے خلاف ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف سازش ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور رہوں گا ۔
جہانگیر ترین نے کہاکہ عمران خان اگر کہتے ہیں کہ سبسڈی کے پیسے واپس کردو تو میں نہیں کروں گا
یہ سبسڈی حکومت نے دی ہے ۔


شیئر کریں: